اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک، آن لا ئن )وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کوآج بنی گالہ بلالیا۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں آج شام 4بجے اجلا س ہوگا۔مشیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آراوردیگرحکام بھی شریک ہوں گے ۔اجلاس میں معاشی و اقتصادی اصلاحات پر غورکیاجائے گا۔اقتصادی و مالی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔ڈالرکی قیمت میں اضافے پر قابوپانے سے متعلق تجاویزپرغورہوگا۔وزیراعظم آئی ایم ایف سے معاہدہ،نئے پروگرام پر صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کواعتمادمیں لینگے ۔دریں اثناء وزیر اعظم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے رواں ماہ کی30تاریخ کو دورہ روزہ دورہ پر سعودی عرب جائیں گے ۔ او آئی سی کا اجلاس 30 اور31 مئی کو جدہ میں ہوگا۔،وزیراعظم سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔وزیراعظم 14 اگست کو ہزارہ موٹر وے کا افتتاح کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہزارہ موٹر وے منصوبے کو مانسہرہ تک ایک ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح اگست میں وزیراعظم مانسہرہ کے مقام پر کریں گے ۔