اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے دوران جوشیلے نوجوانوں کو نعرہ بازی سے روک دیا ۔جمعرات کو کنونشن سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے وزیراعظم خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نوجوانوں نے نعرہ بازی شروع کر دی جس پر وزیر اعظم نے انہیں نعرے لگانے سے روک دیا ۔علاوہ ازیں پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان کی زندگی (کھیل اور جہد وجد ) پر مبنی ڈاکیومنٹری فلم دکھائی گئی ۔مزیدبرآں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو کونشن سینٹر آنے پر عہدے پر بحالی کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم؍ روک دیا