اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔وزیر اعظم کامیاب دورہ امریکہ پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔