اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں اورترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال میں پارٹی بیانیہ سے متعلق آگاہ کریں گے ۔پنجاب سے بھی رہنمااورترجمان اجلاس میں شرکت کریں گے ۔وفاق اورپنجاب میں بجٹ اجلاس سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔وزیراعظم بجٹ سے متعلق پارٹی کی حکمت عملی اوراہداف سے آگاہ کرینگے ۔