کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ گورنرہاؤس کومیوزیم میں تبدیل کرنے کاعندیہ دے دیا۔ صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق گورنرہاؤس بلوچستان کومیوزیم بنایاجا رہاہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس کے عقبی لان کولیڈیزپارک بنانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مری ،لاہور ،کراچی اور کے پی کے گورنر ہائوسز کو پہلے ہی عوام کے لئے کھولا جاچکا ہے ۔