کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے دورہ کراچی میں ایک بارپھرسندھ حکومت وزیراعظم کی مصروفیات کے دوران منظرسے غائب رہی ۔وزیراعلی سندھ وزیراعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ گئے نہ کسی تقریب اوراجلاس میں شرکت کی۔ جمعہ کووزیراعظم ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ منظرسے غائب رہے ۔وزیراعلی سندھ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی کراچی آمد سے متعلق وزیراعلی سندھ کوپیشگی آگاہ ہی نہیں کیا گیامشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلی سندھ سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خان گڑھ تعزیت کیلئے گئے تھے اوران کی دیگرمصروفیات بھی تھیں۔
وزیراعظم کا دورہ ،وزیراعلیٰ سندھ منظرسے غائب ، ائیرپورٹ پہنچے نہ کسی تقریب میں شرکت کی
هفته 25 مئی 2019ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے دورہ کراچی میں ایک بارپھرسندھ حکومت وزیراعظم کی مصروفیات کے دوران منظرسے غائب رہی ۔وزیراعلی سندھ وزیراعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ گئے نہ کسی تقریب اوراجلاس میں شرکت کی۔ جمعہ کووزیراعظم ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ منظرسے غائب رہے ۔وزیراعلی سندھ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی کراچی آمد سے متعلق وزیراعلی سندھ کوپیشگی آگاہ ہی نہیں کیا گیامشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے وزیر اعظم کے شیڈول میں وزیر اعلی سندھ سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خان گڑھ تعزیت کیلئے گئے تھے اوران کی دیگرمصروفیات بھی تھیں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 25 مئی 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں