اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر پر پہنچنے والی تکلیف بخوبی سمجھ سکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں زرداری،نواز کی حکومتوں کا چہرہ دکھایا۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگ زیب کے بیان پرردعمل جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مریم نے ٹھیک کہا، نواز شریف کو بھلا کیسے بھلایا جاسکتاہے ، وہ جانتی ہیں نوازشریف کی چوری پاکستان کی سیاسی ہی نہیں عدالتی تاریخ کا بھی حصہ بن چکی ہے ۔ وزیراعظم نے 10نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے قوم کو امید کی کرن دی ہے ، ملک و قوم کو جس دلدل میں پھنسایا اس سے عمران خان ہی نکالیں گے ۔