اسلام آباد؍لاہور (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ) وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے اور تحریک انصاف کے نارض ارکان کے ساتھ بیٹھک لگائیں گے ، تحفظات اور مطالبات سنیں گے ، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملیں گے ۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کے معاملے پر بریک تھرو کا امکان ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ناراض ارکان کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی وزیراعلیٰ بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات اور امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔