کراچی (ایس ایم امین)ملک میں اشیائے ضرورت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم کی زیرصدارت مجوزہ اجلاس میں حکومت سندھ نے پرائس کنٹرول اتھارٹی اورمجسٹریسی اختیارات کی بحالی کا مطالبہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں شرکت یا عدم شرکت کے معاملے پرپارٹی قیادت سے رائے بھی طلب کرلی ہے ۔ملک میں مہنگائی ذخیرہ اندوزی اورمنافع خووں کے خلاف اقدامات اورمشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے کل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے چاروں وزرائے اعلیٰ کے اہم اجلاس کے لیے حکومت سندھ نے اپنی تجاویزومطالبات کوحتمی شکل دے دی ہے ۔