اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ بلا تفریق انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی سے ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی منسلک ہوتی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد کا بنیادی محور یہی اصول ہے ،وہ ثابت قدمی اور پختہ عزم کے ساتھ ’’قانون کی نظر میں سب برابر‘‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں ۔