رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے 6 وزراء لیے ہیں، وزیر اعظم بھی دوسری جماعتوں سے لے لیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے ، آہستہ آہستہ پوری حکومت کا حلیہ ہی تبدیل ہوجائے گا، مسائل کے حل کے لیے صرف وزیرخزانہ نہیں وزیراعظم بھی تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مایوس اور اپنی ٹیم سے دلبرداشتہ ہوکر واپسی کا راستہ تلاش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، مطلب جو گھر بھیجے گئے وہ کام نہیں کرتے تھے ، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے وزیراطلاعات بھی گھر چلے گئے ، وزرا مستعفی ہوئے ہیں تو وزیراعظم کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت اور شکل میں صدارتی نظام برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کی فرمائش پر ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، حکومت سے متعلق ہماری ساری باتیں درست ہورہی ہیں ۔