کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، صوبائی وزرائ،سینیٹرز اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرکپتان سرفراز احمد سمیت ٹیم کے تمام ارکان ، فرنچائز مالک ندیم عمر اور کوچ معین خان بھی موجود تھے ۔سرفراز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بغیر پروٹوکول کے گھوم کر احسا س ہوا کہ بلوچستان اب پرامن ہے ، انشاء اﷲ ورلڈ کپ جیت کر کوئٹہ ٹرافی لائیں گے ۔ندیم عمر نے کہا کہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے جبکہ با صلاحیت نوجوانوں کا ٹورنامنٹ کروا کرکے ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کی تربیت کی جائیگی ، آئندہ سال کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائیگا ۔دریں اثناء کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا دورہ کیا شہریوں کا والہانہ استقبال ٹیم پر پھول نچھاور کیے ۔ کوئٹہ کی ٹیم نے شہر کے دورے کے موقع پر انتہائی محدود پروٹوکول لیا ۔