پشاور(92نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ قابل فہم نہیں ،ہم نے 4 حلقوں اور پانامہ سکینڈل کے حوالے سے دھرنا دیا تھا، فضل الرحمن کا پتہ نہیں کس اسلام کی خدمت کرنے نکل رہے ہیں۔پشاور میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موبائل کلینک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں، مولانا کے اسلام آباد مارچ کو خیبر پختونخوا سے گزر کر اسلام آباد پہنچنے نہیں دینگے ،مولانا ایسا کریں ڈیرہ اسماعیل خان کا نام اسلام آباد رکھ کر وہیں دھرنا دینے بیٹھ جائیں ۔ تقریب میں مایہ نازکرکٹر وسیم اکرم اور ڈینش سفیر بھی شریک ہوئے ۔