پشاور،اسلام آباد(92نیوز،وقائع نگار خصوصی ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی نماز جنازہ مٹہ (سوات) میں ادا کرکے مقامی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔نماز جنازہ میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، صوبائی وزرا،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ جنازہ و تدفین کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور ان کے والد ڈاکٹر محمد خان اپنے آبائی حجرہ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے موجود رہے جہاں دن بھر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ،صدرعارف علوی،وزیراعظم عمران خان،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،سپیکراسدقیصر،گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اور دیگر نے بھی اظہارتعزیت کیا۔