لاہور(92نیوزرپورٹ)شہبازشریف کی وفادار بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکیخلاف نیب ریفرنس کی بنیادرکھ دی،وزیراعلی پنجاب عثمان بزداربھی شہبازشریف کی ڈگرپرچل پڑے ،پی ایل ڈی سی میں معاملات کیلئے غیرقانونی کمیٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،کارپوریٹ رولز 2013کے مطابق تمام معاملات کااختیارصرف بورڈآف ڈائریکٹرزکوہے ،نوٹیفکیشن میں واضح طورپریہ لکھاہے کہ یہ کمیٹی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بنائی جارہی ہے ،شہبازشریف بھی آشیانہ کیس میں اسی طرح کی مداخلت پر گرفتارہوئے تھے ،سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف پر یہی چارج شیٹ ہے ۔اس معاملہ پر سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں ساڑھے 4ہزارافرادکومکانات دینے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے ،پی ایل ڈی سی کے فیصلے بورڈآف ڈائریکٹرزکرینگے ،کئی سال سے مکانات کو ترسنے والے ساڑھے 4ہزارافرادکیلئے یہ اقدام اٹھایاگیا۔ غیر قانونی کمیٹی