لاہور(نمائندہ خصوصی سے )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ا وروہ ماضی کے نام نہاد خادم اعلیٰ کی طرح شوبازیاں کرنے کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ،ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود پنجاب میں کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے عوام کی خدمت کو اپنا شعاربنایا ہے جو کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہا ۔