کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان 31 اگست کو سندھ کا دورہ اورعمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا، وزیراعظم ہندو کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے ، عمرکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسہ کا اہتمام ارکان اسمبلی جے پرکاش اور رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے ۔