کراچی(سٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعلی سندھ 50کروڑ کے بجائے 50ارب بھی دیدیں توصفائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ صحیح کام نہیں کرتا، وزیراعلیٰ سندھ سے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلی نے تسلیم کیا کہ کراچی کا برا حال ہے ، ہم نے تجاویز دی ہیں،گلی محلوں میں پانی بارش نہیں سوریج کا ہے جو نکالنا ہے ۔سیاست بہت ہوگئی اب کام کریں کراچی کے عوام نے ووٹ دیا ہے ۔