کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14ستمبر کو کراچی جائیں گے اورکراچی کے مسائل حل کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا جبکہ وزیراعظم کراچی میں زیرتعمیروفاقی منصوبوں گرین لائن بس پروجیکٹ،کراچی میں زیرتعمیرفلائی اوور،کے فور پروجیکٹ،سرکلرریلوے ،سمندری پانی کومیٹھابنانے کے منصوبے کے علاوہ کراچی کے 6 اضلاع میں شمسی توانائی سے چلنے والے 200 آر او پلانٹ لگانے کے منصوبے پرپیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔گورنر سندھ کی وطن واپسی پر وزیراعظم کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دی جائے گی۔