لاہور(نامہ نگار) وزیرلیبرپنجاب انصرمجیدخان نے فیصل آبادمیں مشروب بنانے والی فیکٹری میں تین مزدوروں کی ہلاکت کانوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیرلیبرنے متعلقہ حکام اورڈائریکٹرلیبرفیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر لیبر انصرمجیدخان نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کوفی الفورمعاوضہ اداکیاجائے گا۔ دریں اثنا وزیر لیبرنے مزید کہاہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہونے کے ناطے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرے گی،عوام کا دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے پیسہ لوٹنے والے مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔