لاہور(نیو ز رپو رٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے وٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے پر محسن منظور نامی شخص کو بند روڈ سے گرفتار کرلیا۔ سیل کو خاتون کلثوم اختر نے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاملزم محسن منظور درخواست گزار کی بیٹی کو بلیک میل کرتا اور دھمکیاں دیتا ہے ۔سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرکے موبائل سم اور دیگر ممنوعہ موادبرآمد اور مقدمہ درج کرلیا۔