لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اورپروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کے گھر پیدا ہوا اورمجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ، میرے والد نے فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر سر انجام دیں او رمشکل وقت میں سرمایہ کاری بھی کی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عنایت حسین بھٹی نہ صرف بڑے اداکار بلکہ ایک بہترین گلوکار بھی تھے اور ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی طو رپر بھی ان سے موازنہ نہیں ہو سکتا لیکن وہ میرے لئے آئیڈیل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکا ہے اور میرا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی تین نسلیں شوبز کا حصہ رہی ہوں۔