جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) آج سے 21 کروڑ سال پہلے ہماری زمین پر مگرمچھ جیسے خونخوار جانور بھی پائے جاتے تھے جو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے ڈائنو ساروں کا شکار کرکے ان کا گوشت کھاتے تھے ۔ یہ خلاصہ ہے اس تحقیق کا جو کچھ روز پہلے ’’جرنل آف ایفریکن ارتھ سائنسز‘‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے ۔شکاری اور گوشت خور جانوروں کا یہ گروہ ’’رائیسوچیان‘‘ (Rauisuchians) کہلاتا ہے جو آج سے تقریباً 25 کروڑ سال پہلے نمودار ہوا اور 20 کروڑ سال پہلے ناپید ہوگیا ۔