احمدیار(صباح نیوز)شہر میسور اور سلطنت خداد ادکے بانی سلطان فتح علی ٹیپو شہید کا269 واں یوم پیدائش آج 20 نومبربدھ کو منایا جائے گا ۔وہ 20نومبر 1750میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے انہوں نے انگریزوں سے آزادی کے لئے زندگی بھر جدوجہدکی ۔ 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا۔ میسور کی چوتھی جنگ جو سرنگاپٹم میں لڑی گئی جس میں سلطان نے کئی روز قلعہ بند ہوکر مقابلہ کیا ، سلطان کی فوج کے دو غداروں نے اندورن خانہ انگریزوں سے ساز باز کرلی تھی، شیر میسور کہلانے والے ٹیپو سلطان نے داد شجاعت دیتے ہوئے کئی انگریزوں کو جہنم واصل کیا اور سرنگاپٹم کے قلعے کے دروازے پر 4 مئی1799 کو جامِ شہادت نوش فرمایا۔