لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ٹریول ایجنٹس ایسویسی ایشن(ٹیپ) نے وزیر اعظم پاکستان سے بیل آئوٹ پیکج کا مطالبہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ٹریول ایجنٹس ایسویسی ایشن (TAAP) کے چیئر مین محمد نعیم شریف کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو باضابطہ طور پر خط ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان کے ٹریول ایجنٹس شدید مشکلات کا شکار ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ دیگر ملکی صنعتوں کی طرض ٹیپ کے معاملات کا بھی بغور جائزہ لیا جائے ۔آئندہ 3 ماہ کیلئے ٹریول ایجنسی دفاتر کو یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیوں میں ریلیف دیا جائے ۔کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے ٹریول ایجنٹوں کو ان کے استعمال شدہ اور ری فنڈ ٹکٹس کی ادائیگیوں میں اضافی جرمانوں سے مستثنٰی رکھا جائے ۔ایف بی آر کو ٹریول ایجنسیوں کو ایجنٹس کے بنک اکاؤنٹ سیل کرنے سمیت دیگر سخت کاروائیوں سے منع رکھا جائے ۔ مالی سال 2020-21 اور 2021-22 میں ٹریول ٹریڈ انڈسٹری کو کارپوریٹ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے ۔