کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ شنیرا سے طویل جْدائی پر اْداس ہوگئے ۔حال ہی میں شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر جوڑا طویل عرصے کی جدائی کے بعد ملا۔وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹویٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں۔خیال رہے کہ شنیرا اور اْن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں ہیں جبکہ اْن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔