واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایوانِ نمائندگان کی عمارت کے باہر کرسمس ٹری روشن کر دیاگیا ہے ۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے لان میں 60فٹ اونچے کرسمس ٹری کو سپیکرNancy Pelosiنے ہزاروں افراد کی موجودگی میں روشن کیا۔ نیو میکسیکو سے لائے جانیوالے اس کرسمس ٹری کو کم و بیش5ہزار آرائشی زیوارت سے سجایا گیا ہے جنہیں واشنگٹن کے رہائشیوں نے ہاتھوں سے تیار کیا ہے ۔