اسلام آباد،لاہور (خبرنگار،این این آئی) پاکستان بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل امجد شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کیخلاف کل ملک بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل کو عدالت سے متعلق بیان جاری کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ،ہم امجد شاہ کے بیان کی بھر پور تائید کرتے ہیں جبکہ ملک بھر کے وکلا بیان پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔