مکرمی ! آجکل ایک ڈرامہ دکھایا جا رہا ہے جس کا نام "عہد وفا" ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں سے شروع ہوتی ہے جو کہ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ہوسٹل میں رہتے ہیں۔ اسٹوری میں اس وقت کلائمکس آیا جب ایک لڑکی کا معاملہ سامنے آیا اور ان چاروں کو کالج سے نکال دیا گیا۔اس ڈرامے میں ہمیں کچھ اداروں کو نیچا دکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ان 4 دوستوں میں سے ایک آرمی آفیسر بن گیا، دوسرا سیاستدان بن گیا، تیسرا بیوروکریٹ جبکہ چوتھا میڈیا میں اینکر بن جاتا ہے۔ اس ڈرامے میں یہ دیکھنے کو ملا کہ سیاستدان کرپٹ، میڈیا سیاستدانوں سے ملی ہوتی ہے جبکہ بیوروکریسی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔ بیوروکریٹ ایک لمبا سفر طے کرکے اپنی کرسی تک پہنچتے ہیں۔ لیکن جس طرح اس ڈرامے میں وہ سین عکسبندکیے گئے انتہائی نامناسب تھے۔ اس ڈرامے میں آپ نے سیاستدانوں، بیوروکریٹ، میڈیا کو ننگا کر کے رکھ دیا ہے۔ برائی دکھانے کی بھرپور کوشش میں ان اداروں کو ہی برا بنا دیا ہے۔ (راجہ فرقان احمد)