بیجنگ (ویب ڈیسک) فلٹرز کا استعمال کر کے خود کو جوان دکھانے والی ’ یور ہائنس کیاؤ بلیو‘ نامی معروف چینی ویڈیو بلاگر کیمرے کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔10لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی چینی ویڈیو بلاگر کیمرے کے سامنے اپنے آپ کو جوان دکھانے کے لئے چینی ویب سائٹ پر بیوٹی فلٹرز کا استعمال کرتی تھی جو براہ راست نشریات کے وقت انہیں 58 سالہ خاتون کے بجائے ایک خوبصورت لڑکی دکھاتا تھا ۔گزشتہ دنوں ویب سائٹ پر کچھ تکنیکی مسئلہ ہوا اورکیاؤ بلیو کے بیوٹی فلٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا تو ان کے ناظرین نے اُن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ۔اس واقعہ کے بارے میں خاتون میزبان کو اس وقت پتہ چلا جب مداحوں نے ان سے رابطے کے لیے مخصوص رسائی کے لیے موجود وی آئی پی ایکسیس روم سے جوق در جوق نکلنا شروع کر دیا اور انہیں اُن کے چاہنے والوں خصوصاً مردوں نے ان فالو کرنا شروع کردیا۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں لائیو اسٹریمرز کی تعداد 40 کروڑ سے زیادہ ہے اور وہاں سوشل پلیٹ فارمز پر فلٹرز کا استعمال ایک عام سی بات ہے ۔لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لاچی نیوز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا۔ اس وقت ڈویو پلیٹ فارم پر خاتون ویڈیو بلاگر ایک اور یوزر کنگ زی کے ہمراہ مشترکہ پروگرام کر رہی تھیں۔چائنا گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ کیاؤ بلیو کو ’کیوٹ دیوی ‘ بھی کہا جاتا تھا اور یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں سننے والوں میں ان کے کچھ چاہنے والے انہیں ایک لاکھ یان بھی دیتے تھے ۔اس واقعے کے بعدکیاؤ بیلو نے لائیو سٹریمنگ چھوڑی دی ہے ۔