لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف کامیڈین اور ادکارمعجز حسن کی تھیٹر میں واپسی، 60کی دہائی کے مشہور اور مزاحیہ ٹیلی ویژن سیریز الف نون کے اسٹیج ڈرامے میں ننھا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ الن ننھا کی افسانوی جوڑی میں ننھا کے کردار کو پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے پسندیدہ کردار کا اعزاز حاصل ہے ، معجز حسن اس کردار کو نبھاکر اسٹیج شائقین کی توجہات اک بار پھر مبذول کروانے کی کوشش کررہے ہیں، ڈرامہ کراچی آرٹس کونسل میں 13سے 23فروری تک پیش کیا جائے گا۔ الف ن میں ننھا کا اصل کردار مشہورمزاحیہ ادکار رفیع خاور نے ادا کیا تھا،ننھا کے اس کردار میں معجز حسن ایک ایسے بے وقوف شخص کا کردار ادا کریں گے ، جوکہ ایک گاوں کا رہنے والا ہے اورہمیشہ سے ایماندارانہ زندگی گزارنے کا خواہش مند اور شہر کی زندگی سے ناواقف ہے ۔