پشاور،اسلام آباد(92نیوز،وقائع نگار خصوصی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ عوام سے کئے گئے تاریخ میں پہلی مرتبہ پختونوں کوسپیکرقومی اسمبلی سمیت اہم وزارتیں دی گئی ہیں۔،ان خیالات کااظہارانہوں نے گاڑ منارہ صوابی میں 85 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصرپختونوں میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں باشعورپختون ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں اوراسی بنیادی پرپاک فوج کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے ،اس ملک کی استحکام اوردفاع کی واحدایک ادارہ اگرہے تووہ پاک فوج ہے ،پاکستان کے عوام دشمن کی چال میں آنے والے نہیں بلکہ دشمن کے ارادوں کو اورانہیں سبق سکھانابھی جانتے ہیں،انہوں نے کہاکہ دشمن لسانی بنیادوں پروطن عزیزمیں امن کی فضاخراب کرنے کی کوشش کررہاہے جس کی ناکامی کیلئے ہمیں الرٹ اورچوکنارہناہوگا۔