اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔وفاقی کابینہ کے فیصلوں،عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔