اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان نے بطور عالم جج حلف اٹھا لیا۔ جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان سے بطور عالم جج، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس محمد نور مسکان زئی نے حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب وفاقی شرعی عدالت میں ہوئی جس میں شرعی عدالت کے جج صاحبان سمیت،وکلا اور عدالت کے عملے نے شرکت کی۔