لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے غریب دشمن وفاقی بجٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان وفاقی حکومت کے غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرتا ہے ۔وفاقی حکومت کا بجٹ صرف اعداد و شمار کے ہیر پھیر پر مشتمل ہے۔