اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقعہ اوڑھ کر اچانک اسلام آباد کے بی آئی ایس پی کے سیلز مراکز میں پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر کو برقع میں غربا و مستحق خواتین کے ساتھ مراکز میں دیکھ کرعملہ حیران رہ گیا۔ثانیہ نشتر نے سیلز پوائنٹ میں خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے سے منع کر دیا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے مسائل سنے ۔