اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی ،وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا ،کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور پر بریفنگ دی جائیگی ،کابینہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔