اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کو 2008 سے اب تک سربراہ مملکت، پارلیمنٹریز کے بیرون ملک دوروں، علاج کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قطری شہریوں کو آن ارائیول ویزا سہولت فراہم کرنے اور ایف آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ ایگزیکٹو شعبوں اور آزاد اداروں سے متعلق تجاویز پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ اطلاعات ڈویژن کے مختلف محکموں کی نیشنل ہیریٹج ڈویژن منتقلی کی بھی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری سے چیف ایگزیکٹو عہدے کی علیحدگی بھی منظوری دے گی۔