اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ سابق سربراہان مملکت و حکومت کی جانب سے کیمپ آفسز اور میڈیکل پر کیے گئے اخراجات پر بریفنگ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کی گئی ۔وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بنک کے حوالے سے پریزینٹیشن بھی دی جائے گی۔رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول ون میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے ۔ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔