لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر ) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے 12ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاسر اصغر مونگا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق عطاء اﷲ مگسی اسسٹنٹ/انسپکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کراچی کوتبدیل کر کے حیدر آباد ، زاہد حسین قائم خانی اسسٹنٹ/انسپکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ حیدر آباد کو تبدیل کر کے کراچی،محمد یار شاکر اسسٹنٹ/انسپکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کو اوکاڑہ سے تبدیل کر کے پراپرٹی برانچ لاہور،محمد اسحاق اسسٹنٹ/انسپکٹر متروکہ وقف املاک بورڈلینڈ برانچ لاہور سے تبدیل کرکے جھنگ ،محمد الیاس اسسٹنٹ شیرائنز برانچ لاہور سے تبدیل کرکے لینڈ برانچ لاہور ،شبیر حسین کمپیوٹر آپریٹر ٹیکنیکل برانچ لاہور سے تبدیل کر کے گجرات ، فیصل محمود اسسٹنٹ اکائونٹس برانچ لاہور کو تبدیل کر کے لینڈ برانچ لاہور ،محمد نوید ایل ڈی سی سیالکوٹ کو تبدیل کر کے لینڈ برانچ لاہور،متین الحق یو ڈی سی کو وائس چیئر مین برانچ لاہور سے تبدیل کر کے لینڈ برانچ لاہور،مدثر شبیر ایل ڈی سی کو ایڈمن برانچ تبدیل کر کے لینڈ برانچ لاہور،کویتابٹ ایل ڈی سی لینڈ برانچ کو تبدیل کر کے اکائونٹس برانچ اورمحمد ارسلان ایل ڈی سی لینڈ برانچ لاہور کو تبدیل کر کے ترجمان بورڈ برانچ میں تعینات کر دیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام نے دو انسپکٹرز اور دو سب انسپکٹرز کو تبدیل کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر ایف آئی اے خضر عباس کو گوجرانوالہ سے ایس ایچ او ایف آئی اے سرگودھا، نوید احمد کو ایف آئی اے فیصل آباد آفس تعینات کر دیا جبکہ سب انسپکٹر جمیل الرحمنٰ اور سعد شفیع کو ایف آئی اے بہاولپور سے ایف آئی اے ملتان آفس تعینات کر دیا ہے ۔سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے محکمہ میں ایک ماہ کے لئے افسران اور ملازمین کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریکوری کی وجہ سے پنجاب بھر میں افسران اور ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔