لندن(ویب ڈیسک) انسانوں سے غیرمعمولی انسیت رکھنے اور مشہور ہونے والی ڈولفِن بدقسمتی سے اپنی اسی مثبت کیفیت کی بنا پر جان کی بازی ہار گئی ہے ۔ اس ڈولفن کا نام نِک ہے جو اکثر اوقات وہاں تیرتے افراد کے پاس آتی اور ان کے ساتھ وقت گزارا کرتی تھی۔ ائل نامی ساحل پر کئی ماہ سے ایک ڈولفن دیکھی جارہی تھی جو انسانوں کے پاس آکر خوش ہوتی تھی اور ان کے ساتھ تیرا کرتی تھی۔ تاہم حال ہی میں ایک ڈولفن کی لاش ملی ہے جسے اس کی جسم پر نشانات کی وجہ سے پہچان لیا گیا اور غالب گمان ہے کہ یہ وہی ڈولفن نِک ہے ۔ بدقسمتی سے یہ ڈولفن ایک کشتی کی پنکھڑی سے شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔