ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) بھارتیہ جنتا پارٹی نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ادکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں۔انوشکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ کی کامیابی پر جہاں انہیں سراہا جارہا ہے وہیں فلم پر تنقید بھی جاری ہے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ میں ایک نیپالی نام کے خواجہ سرا کا کردار بھی ہے جس پر گورکھ کمیونٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا دوسری جانب ایک منظر میں مسلمان فیملی کو ’بیف‘ کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس پر بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گجر نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں کیوں کہ ویرات کوہلی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ ’دیش بھگت‘ ہیں۔