لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)آ ئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ سے آگاہی اور فیلڈ ورک کا عملی تجربہ دینے کے ساتھ ساتھ انکی معلومات میں اضافے اور کپیسٹی بلڈنگ کیلئے پنجاب پولیس اور تعلیمی اداروں کے مابین دو طرفہ تعاون کو بڑھانا چاہیے اس ضمن میں آغاز میں بڑی درس گاہوں میں زیر تعلیم ڈگری ہولڈر طلبا ء کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کے علاوہ پنجاب پولیس کی ورکنگ سے روشناس کرانے کیلئے پنجاب پولیس کے دفاتر میں انٹرن شپ پروگرام شروع کرانے کی منصوبہ بندی ایک مفید پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ پولیس امیج کو بہتر سے بہتر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباو طالبات کوپنجاب پولیس کی جانب سے سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔