کراچی (سپورٹس ڈیسک) لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شہریوں کو مویشی منڈی نہ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاط کی جائے اور منڈی جانے کے بجائے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر قربانی کا جانور آن لائن بک اور گوشت گھر پہنچ جائے ۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ قربانی ضرور کریں ۔لیکن احتیاط کے پیش نظر منڈی نہ جائیں۔