ریاض ( نمائندہ خصوصی )سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم استحصال پر آن لائن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی معید یوسف ،سعودی سفارت کاروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ معید یوسف نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک بڑا تنازعہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے تاکہ خطے میں مستقل امن کا قیام ممکن ہوسکے مگر بھارت حالات کو کشیدگی کی جانب بڑھا رہا ہے۔ سعودی عرب کے سابق سفارت کاروں اور اعلی سعودی شخصیات کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ آن لائن کانفرنس سے مشعال ملک، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ، ڈاکٹر علی الغامدی، ارشاد سلیم، ہندوستان میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے بھی اظہار خیال کیا ۔