مکرمی !آج ایک ننھے سے کورونا وائرس نے جو نظر بھی نہیں آیا دنیا کے جنگ پسندوں کو اتنا بے بس اور خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ اپنی جانیں بچاتے پھررہے ہیں لیکن ان کو کہیں جائے پناہ نہیں مل رہی کہیں ۔۔ میڈیا آج بھی براہ راست یا بالواسطہ اشرافیہ کے حق میں پرو پیگنڈا کررہا ہے ۔ لاک ڈائون نے سفید پوش طبقے کا بھرم کھول دیا ہے اب سفید پوش طبقے کے گھر وں میں بھی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لیکن وہ اپنی عزت نفس کی خاطر ہاتھ نہیں پھیلا رہے ملک میں 60فیصد چھوٹے کاروباری حضرات جن کی آمدن روزانہ کی بنیاد پر ہے انتہائی کمپسری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ لاکھوں غریب اس بلاکی نذر ہوگئے اس کے علاوہ غریب ، افلاس ، بھوک ، غریب طبقات کا مقد ر بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں 22کروڑ دینا میں 7ارب انسان رہتے ہیں اگر یہ طبقاتی حوالے سے منظم ہو جائیںتو پھر 2فیصد اشرافیہ کا وہ حشر ہوسکتا ہے جو کوروناسے غریب طبقات کا رہاہے اب حکومت کو غریب عوام کے ساتھ ساتھ مڈل کلا س عوام کے لیے بھی عملی اقدام کرنا ہوں گے ۔مڈل کلاس عوام ہی ہے جس نے عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنایا ہے امید ہے کہ مڈل کلا س وزیر اعظم مڈل کلاس عوام کے لیے عملی اقداما ت کریں گے ۔ ( میاں مجتبیٰ نصیر قریشی)