لاہور(سپورٹس رپورٹر )پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹرز کیلئے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں شعیب ویمن کرکٹ اکیڈمی اور پریمئر سپر لیگ ویمن الیون کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ شعیب اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے ۔ اوپنر سبیقہ 18 رنز بناکر نمایاں رہی جبکہ انعم خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پریمئر سپر لیگ ویمن الیون کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مریم بٹ نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انعم خان کو شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔