لاہور (سپورٹس ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کیلئے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور، کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنر کی پوزیشن کیلئے شان مسعود، عابد علی اور سلمان بٹ کے ناموں پر غور جاری، حتمی سکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلیکشن کمیٹی سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو بھی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ سلمان بٹ نے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، تاہم سپاٹ فکسنگ کیس کے دھبے کے باعث انہیں کبھی قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔لیکن اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنر کی پوزیشن کیلئے شان مسعود، عابد علی اور سلمان بٹ کے ناموں پر غور جاری، حتمی سکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔