ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق جنوبی افریقن کوچ رسل ڈومینگو کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ ڈومینگو کو خالد محمود کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہیں حال ہی میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، ڈومینگو21 اگست سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے ۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈومینگو انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ، امید ہے کہ وہ ٹیم کو اگلے لیول تک لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے ، ہمارا ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے ۔