خرطوم(نیٹ نیوز)سوڈان میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 59 افراد ہلاک ہو گئے ،تصادم کے بعد گاڑیوں میں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا،20افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سوڈان میں کارگو بس گاڑیوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 59 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔سوڈانی پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے کر جانے والی کارگو بس گاڑیوں کو لے کر جانے والے ٹرانسپورٹ ٹرک سے ٹکراگئی۔تصادم کے بعد گاڑیوں میں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔